شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ �����Ƭ��ƽ���2025�12�29� �ݳ����ͨѶ�29���������28��������������Ѳ���������ѵ��������������ǡ���Ա�����й���� ��������������ʾ��������Ѳ����������������� ����/���� WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز
پیانگ یانگ(آئی پی ایس )شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے گزشتہ روز طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کی تجرباتی لانچ کا معائنہ کیا۔شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے میزائلوں کے اپنے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو مختلف سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے اور ایسے میں جوہری دفاعی نظام کی صلاحیت کو باقاعدگی سے جانچنا ایک ضروری عمل ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ شمالی کوریا اپنی جوہری جنگی صلاحیت میں مزید بہتری کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریبا 8 بجے پیانگ یانگ کے قریب سونان کے علاقے سے متعدد کروز میزائلوں کی لانچ کا پتا چلا اور جنوبی کوریا کی فوج انہیں مسلسل ٹریک کرتی رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباجوڑ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک، میجر شہید باجوڑ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک، میجر شہید سہیل آفریدی کا پنجاب حکومت کو خط، پروٹوکول سے متعلق تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی ، ارکانِ اسمبلی سے سفری وا ئوچرز کی تفصیلات طلب کر لیں نائب وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں پر بریفنگ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر چیف ویپ حزب اختلاف کو خط ارسال،سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات طلب کر... عمران خان کی بیٹی ٹیریان وائٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ریکارڈ درست کرنے کا مطالبہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شمالی کوریا
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔