20روپےمانگنے پرمیاں نے بیوی کوقتل کرکےخودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت میں 20روپے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی راجدھانی شہر دہلی میں پیش آیا۔ جہاں صرف 20 روپے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیوی کے 20 روپے مانگنے پر شوہر اتنا برہم ہوا کہ اس کو چھت پر لے جا کر قتل کر دیا اور پھر خود ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خاتون کی شناخت مہندر کور (45 سال) اور کلونت سنگھ (48 سال) کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیس روپے مانگنے پر میاں بیوی کے درمیان تنازع اتنا بڑھا کہ کلونت نے مہندر کور کو چھت پر لے جا کر قتل کر دیا اور پھر فرار ہو گیا۔
مقتولہ خاتون کے دیور کی شکایت پر پولیس وہاں پہنچی اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی، جس میں قتل کی تصدیق ہوئی۔
ڈی سی پی پرشانت گوتم کے مطابق بدھ کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے شوہر، بیوی اور ان کا بڑا بیٹا گھر میں موجود تھے۔ 20 روپے مانگنے پر جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑا بڑھنے پر شوہر بیوی کو چھت پر لے گیا جہاں اس نے اسے قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔
کچھ دیر بعد بیٹا گھر واپس آیا تو اس نے اپنی ماں کو مردہ پایا۔ اس کے بعد اس نے پڑوسیوں کو بلایا اور لاش کو گراو ¿نڈ فلور پر رکھ دیا۔
دریں اثنا، راجستھان میں رہنے والے متوفی کلونت سنگھ کے چھوٹے بھائی کو اس واقعہ کا علم ہوا۔ اس نے تقریباً تین بجے پی سی آر کال کی اور پولیس کو مطلع کیا کہ اس کی بھابھی کی موت مشکوک حالات میں ہوئی ہے جبکہ اس کا بھائی گھر سے لاپتا ہے۔
اطلاع ملتے ہی وویک وہار تھانے کی پولیس اور اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کی تصدیق ہوئی جس کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ کلونت سنگھ قریبی ریلوے ٹریک پر موجود ہے۔
جب پولیس اور مقامی لوگ پہنچے تو کلونت سنگھ نے فرار ہونے کی کوشش کی اور آنے والی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی۔
اسے تشویشناک حالت میں جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جوڑے نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی شادی کی تھی اور بدھ کو بیٹی کے میکے آنے کی تیاری کر رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روپے مانگنے پر کلونت سنگھ قتل کر
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔