فائل فوٹو۔

ترجمان قومی اسمبلی نے اسپیکر کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔ 

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سابق قائد حزب اختلاف سے متعلق زیر التوا مقدمات کی معلومات کیلئے یہ چوتھا خط ہے۔ پہلے خطوط 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19دسمبر 2025 کو ارسال کیے گئے تھے۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ خط میں سابق قائد حزب اختلاف پر مقدمات کی موجودہ صورتحال بتانے کی درخواست کی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف کی تقرری کیلئے مطلوبہ معلومات آئینی و قانونی ضرورت ہیں۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بطور فریق شامل ہے، مطلوبہ معلومات ملنے پر قائدحزب اختلاف کے تقرر کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن