Islam Times:
2026-07-24@00:53:24 GMT

لبنانی آرمی چیف اور وزیردفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

لبنانی آرمی چیف اور وزیردفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات

جوزف عون سے اپنی ایک ملاقات میں لبنانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری مضبوط فوج ہر قسم کی ذمے داری انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "مجتبیٰ امانی" نے لبنانی وزیر دفاع "میشل منسی" سے ملاقات کی اور انہیں میلاد مسیح (ع) و نئے سال کی آمد کی مبارک باد دی۔ اس ملاقات میں لبنان و خطے کی صورت حال سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بعض امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں ملی استحکام کی اہمیت اور سفارتی رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیر دفاع کے علاوہ ایرانی سفیر نے لبنانی آرمی چیف، جنرل "روڈ ولف ہیکل" سے بھی ملاقات کی۔ جس میں لبنان و خطے کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ دوسری جانب لبنان کے آرمی چیف نے "بعبدا" صدارتی محل میں صدر "جوزف عون" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات حضرت عیسی (ع) کی ولادت اور نئے سال کی مناسبت سے انجام پائی۔

ملاقات میں جنرل روڈ ولف ہیکل نے یقین دلایا كہ ہماری مضبوط فوج ہر قسم کی ذمے داری انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس وقت ہمارا پہلا مشن داخلی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہلے بھی فوج نے ملی وحدت کے تحفظ کے لئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ قابل غور بات ہے کہ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب لبنان میں جنگ بندی کے باوجود، صیہونی رژیم اس ملک کے جنوبی علاقوں پر اپنی جارحیت اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر 2024ء کو لبنان پر حملہ کیا اور دو ماہ بعد، بدھ 7 دسمبر 2024ء کو امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے باوجود اسرائیل ہزاروں بار لبنان کے خلاف جارحیت کا مرتکب ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملاقات میں ا رمی چیف

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال