Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:28:21 GMT

سہیل آفریدی کا وفاق سے فنڈز کی عدم ادائیگی پر شدید اعتراض

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

سہیل آفریدی کا وفاق سے فنڈز کی عدم ادائیگی پر شدید اعتراض

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے ایکسلریٹڈ امپلی مینٹیشن پروگرام (اے آئی پی) فنڈز کی عدم ادائیگی پر شدید اعتراض کیا ہے۔

صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ اے آئی پی فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4758 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب ادا ہیں، وزارت خزانہ نے من گھڑت پروپیگنڈے کے ذریعے فنڈز سے متعلق میڈیا ٹرائل کی کوششیں کیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو دیے گئے فنڈز کی تفصیل بھی سامنےلائے اور ساتھ ہی خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے بقایاجات کا موازنہ پیش کیا جائے۔

سہیل آفریدی نے بقایا جات سے متعلق محکموں کو خطوط لکھنے اور تحریری جواب مانگنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگلے اجلاس میں بقایاجات سے متعلق محکمے صوبائی کابینہ کو بریفنگ دیں۔

انہوں نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی فنڈز کی کہا کہ

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن