اسلام ٹائمز: آج ایک اور عظیم سپوت ابو عبیدہ کی شہادت کی خبر نے اسلام اور جھبۂ مقاومت کو سرخرو کر دیا ہے۔ ہم اس عظیم سانحے پر دنیا کے تمام عاشقانِ مقاومت کی خدمت میں تبریک، تہنیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔ خداوندِ متعال تمام شہداء کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔ تحریر: محمد حسین بھشتی
قرآن و سنت کی روشنی میں شہادت کا مقام و مرتبہ نہایت بلند ہے۔ اسلامِ نابِ محمدیؐ میں جو لوگ اسلام کی سربلندی کے لیے کفار، مشرکین اور منافقین کے مقابلے میں شہید ہو جاتے ہیں، ان کی عظمت و کرامت کا خود خداوندِ متعال گواہ اور شاہد ہے۔ آج کے دور میں جو لوگ عالمِ کفر، امریکہ، اسرائیل وغیرہ کے مقابلے میں فلسطین، لبنان، یمن، عراق، ایران اور دنیا کے مختلف ممالک و علاقوں میں ہر شکل و صورت اور ہر طور طریقے سے نبرد آزما ہیں اور اس راہ میں عظیم لوگوں نے قربانیاں پیش کی ہیں، وہ باعثِ افتخار ہیں۔ درحقیقت یہی لوگ اصل مسلمان اور مومن ہیں، جن میں ہر دین و مذہب، قوم و قبیلہ اور ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔
تاریخ کے اوراق میں یہ بات ضرور لکھی جائے گی کہ اس عظیم مقاومت کے رہبر و رہنماء، بانیِ انقلابِ اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ تھے اور اس کے تسلسل کو ان کے قائم مقام رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی ذاتِ گرامی نے برقرار رکھا۔ یہ شہادتوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ آج ایک اور عظیم سپوت ابو عبیدہ کی شہادت کی خبر نے اسلام اور جھبۂ مقاومت کو سرخرو کر دیا ہے۔ ہم اس عظیم سانحے پر دنیا کے تمام عاشقانِ مقاومت کی خدمت میں تبریک، تہنیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔ خداوندِ متعال تمام شہداء کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔ "خدا رحمت کند این عاشقانِ پاک طینت را"
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔