نوازشریف اور مریم نواز دبئی چلے گئے، لندن کی پرواز کا بھی امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے
مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز 2 دن دبئی میں قیام کریں گے اس دورے کے بعد ان کی لندن روانگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لیکن تاحال اس سلسلے میں حتمی شیڈول سامنے نہیں آیا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قائد مسلم لیگ اور ان کی صاحبزادی کا یہ غیرملکی دورہ نجی نوعیت کا ہے، اس سفر کا مقصد کسی سیاسی سرگرمی میں شرکت یا کوئی ملاقات نہیں ہے بلکہ یہ ان کی خاندانی مصروفیات سے متعلق دورہ ہے، اس دوران ممکنہ طور پر نواز شریف اپنے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کے دعوت نامے بھی قریبی عزیزوں اور دوستوں کو دیں گے، دبئی میں 2 روز قیام کے بعد دونوں رہنماو¿ں کی لندن روانگی کا امکان ہے جہاں ان کا کچھ عرصہ قیام متوقع ہے تاہم لاہور سے روانگی کے وقت تک پارٹی قیادت کی جانب سے اس دورے کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔