data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-01-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیاہے کہ جنوری 2026ء میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا اور 10لاکھ نئے ممبران بنائے جائیں گے ، شہر بھر میںہزاروں عوامی کمیٹیاں بنائی جائیں گی ،کمیٹیوں میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت اورشرکت کو یقینی بناتے ہوئے ان کو مؤثر اور فعال بنایا جائے گا، عوامی ومحلہ کمیٹیاں اصلاح معاشرہ وکردار سازی ،عوامی مسائل کے حل اور حکومتی اداروں سے شہریوں کوریلیف دلانے کاکام کریں گی اور نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو روکنے کے لیے بھی اپنا کردار اداکریں گی، جماعت اسلامی کے ارکان ، ذمے داران وکارکنان ممبر سازی مہم کو بھرپور اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں اور اس مہم کے ذریعے توسیع دعوت ،تربیت و تنظیم سازی کے عمل کو تیز اور مربوط بنائیں ۔منعم ظفر خان نے ان خیالات کا اظہار ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے ایک روزہ سالانہ ’’اجتماع ارکان ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکان میں معروف اسکالر ومدیر ترجمان القرآ ن سلیم منصور خالد نے بھی خطاب کیا، نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ نے شہری وبلدیاتی امور و پبلک ایڈ کمیٹی ،نوید علی بیگ نے الخدمت کراچی اور راجا عارف سلطان نے الیکشن سیل کے حوالے سے رپورٹ اور ڈاکٹر واسع شاکر نے درس قرآن پیش کیاجبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے انجام دیے ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ، مولانامودودیؒ نے دین کا تصور اور فہم دین کی اصل روح کے مطابق پیش کیا کہ دین صرف چند مخصوص مراسم وعبادات تک محدود نہیں بلکہ پوری زندگی پر محیط ہے اور ایک مکمل نظام حیات ہے جس میںمعاشرت ،معیشت، عدالت اور حکومت سمیت زندگی کے ہر معاملے کے بارے میں رہنمائی اور اصول موجود ہیں، ان کے مطابق زندگی گزارنے اور ان کو نافذ کرنے سے ہی ہم دنیا و آخرت دونوں جگہ میں حقیقی کامیابی اور سرخروئی حاصل کرسکتے ہیں، انسانوںکو بندوں کی غلامی اور ظلم سے بچانے کی جدوجہد کرنا بھی دین کا تقاضاہے ،اسی لیے جماعت اسلامی عوام کو ظلم واستحصال کے نظام سے نجات دلانے کے لیے اور عوامی مسائل حل کرانے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے ،عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور عوام کی ایک مؤثر اور توانا آواز بنتی ہے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، معروف اسکالر و مدیر ترجمان القرآن سلیم منصور خالد، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نورحق میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی کے لیے

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان