چینی وزیر خارجہ کی تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کو جنگ بندی پر مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پراک سوک ہون اور تھائی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سیہاسک پھوانگک ٹکیو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں جنگ بندی معاہدہ طے پانے پر مبارکباد دی۔ وانگ ای نے چین کے صوبہ یوننان کے شہر یوشی میں کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پراک سوک ہون سے ملاقات کی۔اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی مسلح افواج نے جنگ بندی معاہدہ کر لیا ہے، جو امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور چین اس پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ جنگ بندی کمبوڈیا اورتھائی لینڈ کے عوام کی مشترکہ خواہشات اور خطے کے ممالک کی عمومی توقعات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ سب مل کر یوننان سے امن کی آواز بلند کریں گے، امن پر اتفاق رائے پیدا کریں گے اور امن کے مستقبل کا منظرنامہ پیش کریں گے۔ چین کمبوڈیا کو سرحدی علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کی آباد کاری کے لیے انسانی امدادی سامان مہیا کرنے کے لیے تیار ہے ۔امید ہے کہ کمبوڈیا اپنے ہاں مقیم چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گا۔ اس موقع پر پراک سوک ہون نے کہا کہ کمبوڈیا تنازع کی ثالثی میں چین کے مثبت کردار کو بے حد سراہتا ہے،کمبوڈیا جلد قیام امن کی توقع کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس سہ فریقی ملاقات سے دیرپا امن کی بحالی میں تعاون ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ سیہاسک پھوانگک ٹکیو سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی کشیدگی پر گہری توجہ رکھتا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ وانگ ای نے نے کہا کہ امن کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔