data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن میں شہریوں کے لیے گھر خریدنا خواب بن گیا جب کہ کرائے بھی بلند ترین پر سطح پہنچ گئے۔ جرمنی میں رئیل اسٹیٹ ماہرین اور متعدد تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق معاشی بحران اور حالیہ برسوں میں مکانوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود جرمنی میں اب فلیٹس اور مکانات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ خاص طور پر شہری علاقوں میں سستی رہائش کی قلت ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے، جس کے باعث کرائے بھی آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔ جرمن اکنامک انسٹی ٹیوٹ آئی ڈبلیو کے رئیل اسٹیٹ ماہر میشائل ووئگٹلینڈر کے مطابق کرایہ داروں اور خریداروں کو مستقبل قریب میں کسی بڑے ریلیف کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی لاگت اور شرح سود میں اضافے کے باعث 2026 ء میں مکانات اور فلیٹس کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ مکانات کی قیمتوں میں 4فیصد اضافہ ہو گا ۔ اگرچہ معاشی بحران اور اس سے منسلک ملازمتوں میں کٹوتیوں نے پراپرٹی کی مارکیٹ میں مندی پیدا کی ہے تاہم دیگر عوامل قیمتوں میں اضافے کو ہوا دے رہے ہیں۔ آئی این جی بینک کے چیف اکنامسٹ کارسٹن بیرزسکی کے مطابق اکیلے رہنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد رہائشی جگہوں کی طلب میں اضافہ کر رہی ہے۔ تحقیقی اور مشاورتی ادارے ایمپریکا کے مطابق اگرچہ ملک بھر میں تقریباً 17لاکھ فلیٹس خالی پڑے ہیں، تاہم یہ زیادہ تر دیہی علاقوں میں ہیں لیکن بڑے شہروں میں پراپرٹی مارکیٹ انتہائی مسابقتی ہو چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر سال ہزاروں نوجوان روزگار کے مواقع کی تلاش میں بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ ان رجحانات کے باعث کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ڈی آئی ڈبلیو کی ایک تحقیق کے مطابق 2025 میں ملک بھر میں مکانوں کے کرایوں میں اوسطاً 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بڑے شہروں میں یہ شرح 8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کے مطابق

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا ہونے سے عوام اور پمپ مالکان پریشان، 90 فیصد لوگوں کا ٹنکی فُل کروانا خواب بن گیا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے