پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا، فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششیں ناقابل قبول قرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی کسی بھی ممکنہ بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔
صومالی لینڈ کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی فیصلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اسرائیلی اعلان کو سختی سے رد کر دیا۔
عثمان جدون نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کر کے صومالی لینڈ منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
پاکستانی نائب مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ کی حکومت ملک میں استحکام کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاہم اسرائیل کا یہ رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور خطے میں عدم استحکام کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔
عثمان جدون نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر تمام مسلم ممالک نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صومالی لینڈ تسلیم کرنے
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :