data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایسے الزامات کے ذریعے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس ان دعوؤں کو یوکرین پر حملے جاری رکھنے کے لیے جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے، حالانکہ ماضی میں روس خود کیف میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس کو پائیدار امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور عالمی برادری کو اس معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے مطابق 28 اور 29 دسمبر کے درمیان یوکرین کی جانب سے 91 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز داغے گئے، تاہم روسی فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

سرگئی لاروف نے یوکرین کے مبینہ اقدام کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق