شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے گانے میں بولڈ رومانوی مناظر پر صارفین آگ بگولہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
شفقت امانت علی پاکستان کے نامور کلاسیکل، غزل اور پلے بیک گلوکار ہیں، ان کی آواز کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب سراہا گیا۔
انہوں نے متھوا، کھماج، اکھیاں، جیا نہ جائے اور تیری جھکی نظر جیسے مقبول گیتوں کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ان کی پرفارمنس کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور داد ملی، جہاں انہوں نے اپنا گیت ’آنکھوں کے ساگر‘ پیش کیا۔
شفقت امانت علی اب ملکہ ترنم نور جہاں کی مشہور غزل ’پہلی سی محبت‘ کا کور ورژن جلد ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔
اس رومانوی گیت کی ویڈیو میں معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم اور شفقت امانت علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
گیت 31 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، جس کا ٹیزر ریشم نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
View this post on Instagramتاہم، گلوکار کو اس ویڈیو میں بطور ہیرو رومانوی کردار ادا کرنے پر شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔
کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کردار کسی اداکار کو دینا چاہیے تھا۔ بعض نے ویڈیو کو نامناسب اور مایوس کن قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے عمر کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔
اس کے باوجود گیت کو موسیقی کے اعتبار سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شفقت امانت علی
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔