چیئرمین ایف بی آر کا چھوٹے کاروبار کو پوائنٹ آف سیل کے نفاذ سے چھوٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جو تاجر پوائنٹ آف سیل کا سسٹم لگانے کے متحمل نہیں ہوسکتے انہیں ریلیف دیا جائے گا اور کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری کی قیادت میں وفد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمودلنگڑیال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر آئی آر زبیر بلال اور دیگر بھی موجود تھے۔
کاشف چودھری نے چیئرمین ایف بی آر کو تاجروں کو درپیش مسائل، ایف بی آر کےحکام کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے اور پوائنٹ آف سیل پر چھوٹے تاجروں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔
دبئی میں لگژری گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی
کاشف چودھری نے کہا کہ ہمارے تحفظات کے باوجود ملکی و غیر ملکی برانڈز، چین سٹورز پر پوائنٹ آف سیل (POS) کے نفاذ کا عمل شروع کیا گیا، ان اداروں کے پاس کمپیوٹرائزڈ نظام، متبادل بجلی، تربیت یافتہ عملہ اور انتظامی ڈھانچہ موجودہے اس لیے ان کیلئے کسی حد تک اس نظام کو اپنانا ممکن ہے تاہم ان میں شامل نسبتاً چھوٹے کاروبار آج بھی عملی مشکلات سے دوچار ہیں، اس نظام کے نفاذ سے ان کاروباروں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا، ڈاکومینٹیشن کے نام پر مداخلت، جرمانے اور دکانیں سیل کے اقدامات نے تاجروں میں خوف و بے یقینی کی فضا قائم کردی۔
آج سے 2 جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کاشف چودھری نے کہا کہ ایف بی آر نے اب برانڈز، چین سٹورز سے آگے بڑھتے ہوئے عام مارکیٹوں، دکانوں پر بھی یلغار کا انداز اختیار کرلیا، بڑی گاڑیوں کے قافلے، مارکیٹوں پر چھاپے ایک ایسے منظر کا تاثر ہیں جیسے کسی دشمن قوت کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہو، یہ طرزِ عمل تذلیل اور ذہنی اذیت کا ایک نیا سلسلہ ہے، پسند و ناپسند پر نوٹسز جاری ہورہے ہیں، بعض تاجروں سے معاملات طے کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے اور طے نہ کرنے پر ہراساں، دکانیں سیل اور جرمانے کیے جاتے ہیں۔
تاجروں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، راشد لنگڑیال
دورہ لاہور میں پنجاب حکومت کا نامناسب رویہ، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط
چئیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے کہا کہ کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، تاجروں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، رشوت، کرپشن کی شکایات پر ایف بی آر عملے کو معطل کیا جائے گا، جو دکاندار پوائنٹ آف سیل کے متحمل نہیں ہو سکتے ان پر نہیں لگایا جائے گا، تاجر تنظیموں کی مشاورت اور اعتماد سے آگے بڑھیں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کاشف چودھری تاجروں کو ایف بی آر جائے گا
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم