چھوٹے تاجروں کو ایف بی آر پوائنٹ آف سیل نظام سے بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور تاجر نمائندوں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے واضح کہا ہے کہ جو تاجر پوائنٹ آف سیل سسٹم لگانے کی مالی اور تکنیکی استطاعت نہیں رکھتے، انہیں اس نظام سے مستثنا رکھا رکھا جائے گا اور کسی بھی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ اس اعلان کو ملک بھر کے چھوٹے تاجروں کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری کی قیادت میں ایک وفد نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کی، جس میں ممبر ان لینڈ ریونیو زبیر بلال سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران تاجروں نے ایف بی آر کی حالیہ پالیسیوں، فیلڈ افسران کے رویے اور پوائنٹ آف سیل کے نفاذ سے پیدا ہونے والی عملی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی۔ تاجروں نے شکایت کی کہ دستاویزی نظام کے نام پر چھوٹے کاروباروں پر غیر معمولی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
کاشف چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ اگرچہ ملکی اور غیر ملکی برانڈز اور بڑے چین اسٹورز کے پاس جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹمز، متبادل بجلی، تربیت یافتہ عملہ اور مضبوط انتظامی ڈھانچہ موجود ہوتا ہے، اس لیے وہ کسی حد تک پوائنٹ آف سیل سسٹم کو اپنا سکتے ہیں، تاہم عام مارکیٹوں میں موجود چھوٹے تاجر ان سہولتوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کے نفاذ سے چھوٹے دکانداروں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جب کہ جرمانوں، دکانوں کی سیلنگ اور مسلسل نوٹسز نے خوف اور بے یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔
تاجر رہنماؤں نے اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے عام مارکیٹوں میں بڑے قافلوں کے ساتھ چھاپے مارنے کا انداز ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی دشمن قوت کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہو۔ اس طرزِ عمل سے نہ صرف تاجروں کی تذلیل ہوتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ اور بے اعتمادی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ شفاف اور منصفانہ نظام کے تحت اصلاحات کی جائیں اور چھوٹے کاروبار کو بلاوجہ نشانہ نہ بنایا جائے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تاجروں کی شکایات کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی کہ ایف بی آر کسی بھی صورت میں تاجر برادری کو دباؤ یا ہراسانی کا نشانہ نہیں بنائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو اہلکار تاجروں کو بلیک میل کرنے، رشوت طلب کرنے یا اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کرپشن کی شکایات پر متعلقہ عملے کو معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔
راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ ایف بی آر آئندہ تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے کر اور مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے گا تاکہ ٹیکس نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقے کا اعتماد بھی بحال کیا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل کا نفاذ صرف وہاں کیا جائے گا جہاں اس کی عملی گنجائش موجود ہو جب کہ چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت اور ایف بی آر کی اولین ترجیح ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پوائنٹ آف سیل چھوٹے تاجر ایف بی آر کیا کہ کیا جا
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ