رنویر سنگھ کی فلم ’دھرندھر‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی، کتنے ارب کمائے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم دھرندھر نے بھارتی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور صرف 25 دنوں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ فلم کی آمدنی 10 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جس نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، فلم نے چوتھے پیر کو تقریباً 10.
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جھوٹ پر مبنی فلم دھرندھر کے جواب میں پاکستان کا ’میرا لیاری‘ فلم کا اعلان، شائقین پُرجوش
نئی فلموں کی نمائش کے باوجود دھرندھر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ رنویر سنگھ کی یہ فلم مسلسل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں اوپر بڑھ رہی ہے اور اب صرف چند فلموں کے ریکارڈ توڑنے باقی ہیں جن میں پشپا 2: دی رول، باہوبلی 2، کے جی ایف: چیپٹر 2، اور آر آر آر شامل ہیں۔
آدتیہ دھر کی یہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رام پال، آر مادھون، سارہ ارجن اور راکیش بیدی جیسے معروف اداکار شامل ہیں۔
فلم سازوں نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ ’دھرندر‘ کا سیکوئل 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دھُرندھر دھرندھر فلم دھرندھر فلم کمائی رنویر سنگھ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ دھرندھر فلم دھرندھر فلم کمائی رنویر سنگھ رنویر سنگھ
پڑھیں:
صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں