آبروریزی کی متاثرہ نے کہا کہ میرے شوہر کی نوکری چھین لی گئی، میرے بچوں اور گواہوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، جن لوگوں کے نام ہم سی بی آئی کے سامنے لیتے ہیں، انہیں تحفظ دیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ 2017ء کے اَناؤ آبروریزی معاملے کی متاثرہ کو انصاف دلانے کے مطالبے پر کانگریس کارکنوں نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔ سپریم کورٹ کی تین رکنی تعطیلاتی بنچ، جس کی قیادت چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کر رہے ہیں، آج سی بی آئی کی اس عرضی پر سماعت کرے گی جس میں دہلی ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت اناؤ آبروریزی کیس کے مجرم و بی جے پی لیڈر کلدیپ سنگر کی عمر قید کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے ضمانت دی گئی تھی۔

آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کارکن یوگیتا بھیانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کو انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کو امید ہے کہ اسے انصاف ملے گا، اس کی صحت مستحکم ہے اور اس وقت وہ خود عدالت کے اندر موجود ہے کیونکہ وہ اپنی قانونی لڑائی خود لڑنا چاہتی ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ اس لڑکی کو انصاف فراہم کرے گی۔

دہلی ہائی کورٹ نے 23 دسمبر کو سابق بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگر کی عمر قید کی سزا کو اپیل کے التوا میں معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی۔ کلدیپ سنگر کو دسمبر 2019ء میں اناؤ ریپ کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اس کیس میں ضمانت ملنے کے باوجود وہ جیل میں ہی رہے گا کیونکہ وہ سی بی آئی کے ایک اور قتل سے متعلق مقدمے میں 10 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔

اتوار کے روز متاثرہ نے کہا تھا کہ اسے سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کا پورا یقین ہے۔ اس نے اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی کہ اسے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنی قانونی لڑائی جاری رکھ سکے۔ آل انڈیا پروگریسیو ویمنز ایسوسی ایشن (اے آئی پی ڈبلیو اے) کے زیر اہتمام دہلی میں منعقدہ احتجاج کے دوران متاثرہ نے الزام لگایا کہ کلدیپ سنگر نے سی بی آئی کے تفتیشی افسر اور دہلی ہائی کورٹ کے ایک جج کو رشوت دی ہے۔

متاثرہ نے کہا "مجھے پورا بھروسہ ہے کہ سپریم کورٹ مجھے انصاف دے گی۔ کلدیپ سنگر نے دہلی ہائی کورٹ کے جج اور سی بی آئی کے تفتیشی افسر کو رشوت دی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کی نوکری چھین لی گئی، میرے بچوں اور گواہوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جن لوگوں کے نام ہم سی بی آئی کے سامنے لیتے ہیں، انہیں تحفظ دیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ "میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے گزارش کرتی ہوں کہ مجھے اس طرح تحفظ فراہم کریں کہ میں بے خوف ہو کر اپنی لڑائی لڑ سکوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دہلی ہائی کورٹ سی بی آئی کے سپریم کورٹ کلدیپ سنگر متاثرہ کو متاثرہ نے نے کہا کہ کو انصاف کورٹ کے کی سزا

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت