data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بارہا پیشکش کے باوجود پاکستان تحریک انصاف  کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں خود ان کا اپنا رویہ حائل ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے بات چیت چاہتی ہے لیکن جواب میں بدزبانی اور گالیاں ملتی ہیں۔

خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ وزیراعظم نے تین  چار مرتبہ واضح طور پر مذاکرات کی دعوت دی، مگر پی ٹی آئی نے ان کوششوں کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل صرف مذاکرات میں ہی ممکن ہے، لیکن جب سامنے سے بدزبانی کا سامنا ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ پی ٹی آئی کی قیادت سنجیدہ رویہ اپنانے میں ناکام رہی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اقتدار ایک عارضی چیز ہے، سیاست میں مستقل مزاجی، برداشت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت کے دروازے اب بھی بات چیت کے لیے کھلے ہیں بشرطیکہ پی ٹی آئی گالم گلوچ کا کلچر ترک کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی