Nawaiwaqt:
2026-06-02@22:28:40 GMT

 وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی چیف آف بگٹی قبائل مقرر

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

 وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی چیف آف بگٹی قبائل مقرر

 کوئٹہ (آئی این پی) وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر کر دیا گیا، چند روز قبل وڈیرہ محمد شریف بگٹی کا انتقال ہوگیا تھا۔وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے بیکڑ میں بگٹی قبائل کے جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر کیا گیا۔اس سے قبل اس منصب پر وزیر اعلی کے چاچا زاد بھائی وڈیرہ محمد شریف بگٹی فائز تھے۔ وڈیرہ محمد شریف بگٹی کی وفات کے باعث جرگے نے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی مقرر کیا۔چیف آف بگٹی قبائل کا تعلق بگٹی قبیلے کی شاخ مسوری سے ہوتا ہے اور قبائلی لحاظ سے بگٹی قبائل کے نواب کے بعد دوسرا اہم عہدہ چیف آف بگٹیز کا ہوتا ہے۔وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے بیکڑ میں آج تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، تقریب میں میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل کی پگڑی پہنائی جائے گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک  ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف