لکی مروت، وانڈہ جوگی میں دہشتگردوںکی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
لکی مروت (نامہ نگار) ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ جوگی میں دہشت گردوںکی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس حکام نے کہا واقعہ درہ پیزو کے شہید ہیبت علی خان تھانے کی حدود میں شہید پولیس اہلکار اے ایس آئی ممتاز علی ضلع ٹانک کے سٹی پولیس سٹیشن میں محرر کے طور پر تعینات تھا، وہ پرائیویٹ پک اپ ٹرک میں اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے گاڑی کو روک کر ان پر فائرنگ کر دی۔ حملے میں اے ایس آئی ممتاز علی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خان، ڈی پی او نذیر خان، ایڈیشنل ڈی سی حبیب اللہ وزیر، ایس پی انویسٹی گیشن مراد خان، اسسٹنٹ کمشنر سہیل بخاری، ایڈیشنل اے سی گوہر علی اور اکرام اللہ خان سمیت عمائدین علاقہ اور شہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔