Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:27:40 GMT

خطرناک ڈاکو کامونکی ٹارگٹ کلنگ گینگ کا سرغنہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

خطرناک ڈاکو کامونکی ٹارگٹ کلنگ گینگ کا سرغنہ

گوجرانوالہ+ کامونکی+ تتلے عالی+ پشاور (نمائندگان+ بیورو رپورٹ) مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو گوجرانوالہ میں ہلاک ہو گا۔ چھ زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جبکہ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ گینگ 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کامونکی پولیس نے رےڈ کےا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ اےک ملزم نعےم مردہ حالت مےں پایا گیا۔ ملزم ڈکیتی، راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، جو اپنے ہی ساتھےوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ سےٹلائٹ ٹاﺅن پولےس نے فرار ہونے کی کوشش، بجلی کے پول کےساتھ موٹرسائیکل ٹکرانے سے زخمی ملزم جاوید کالیا اور ذیشان کو گرفتار کر لیا۔ تتلے عالی پولیس مقابلے میں درخت سے ٹکرا کر زخمی ہونے والے ملزم گلفام اور ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر لیا۔ باغبانپورہ پولیس نے زخمی ملزم رحمان وسیم اور ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔پشاور کے علاقے دادزئی میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان شدید فائرنگ تبادلہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ ملزمان نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور دیگر اضلاع کی پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ٹارگٹ کلنگ گینگ کا سرغنہ نجم الحسین عرف پینے، حمید، بلال، حاجی ملنگ اور کامران شامل ہیں، پینے گروپ پشاور سمیت مختلف اضلاع میں 30 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، گینگ دو پولیس کانسٹیبلز، سابقہ ناظم اور خواجہ سرا کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹارگٹ کلنگ گرفتار کر

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا