پی ٹی آئی سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں ہونگے: طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیریت سے آئے اور واپس گئے، پوری سکیورٹی دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کیلئے لاہور میں سیکھنے کو بہت کچھ تھا۔ ہم پشاور اور لاہور کا مقابلہ عام پاکستانی کے لئے کررہے ہیں۔ خیبر پی کے کو چند سال میں وفاق سے 600 ارب روپے زیادہ ملے ہیں۔ جو سہولتیں پنجاب میں ہیں وہ خیبر پی کے میں کیوں نہیں ہیں۔ پارلیمانی سسٹم میں مذاکرات لازمی جزو ہے۔ اگر کوئی خواب دیکھ رہا ہے کہ یہاں بنگلہ دیش بنے گا۔ ابھی تک سپیکر آفس سے اپوزیشن کے کسی رہنما نے رابطہ نہیں کیا۔ اگر مزید کوئی مزاحمت کرنی ہے تو کر کے دیکھ لیں۔ کسی پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
طلال چودھری
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔