Nawaiwaqt:
2026-07-24@04:00:20 GMT

پنجاب اسمبلی چوراہا نہیں جہاں جو چاہے گھس جائے: عظمیٰ بخاری

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

پنجاب اسمبلی چوراہا نہیں جہاں جو چاہے گھس جائے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور صرف انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نے جیتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد ہوں تاکہ عوام کو ان کی حقیقی سیاسی ترجیحات کا موقع ملے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے جمہوری حقوق استعمال کرنے کا پورا حق ہے۔ لیکن پنجاب اسمبلی میں صرف 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کوئی ایسا چوراہا نہیں تھا جہاں جو چاہے گھس جائے جو لوگ سہیل آفریدی کے ساتھ آئے، انہوں نے گارڈ کو دھکے دیئے، دروازے توڑے اور زبردستی اندر گھس گئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا، "یہ لوگ انسانوں کی طرح سیاسی سرگرمیاں کیوں نہیں کر سکتے؟ سروس ایریا میں محسن نقوی کے خلاف شفیع جان نے غیر مناسب زبان استعمال کی۔ اگر حکومت کارروائی کرتی تو کہا جاتا مہمانوں کی توہین کی گئی اور اگر نظر انداز کیا تو بھی ہمارا جرم قرار دیا جاتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن