پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے ایک سال کے دوران 25 عالمی ریکارڈ قائم کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے سکیپنگ کیٹیگری، ننچکو، ماربل ٹائل بریکنگ، باکسنگ پنچ اور والنٹ بریکنگ کیٹیگریز میں متعدد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے، ان کی غیر معمولی کارکردگی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔راشد نسیم کے خاندان نے بھی ریکارڈ سازی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی صاحبزادی فاطمہ نے 4 عالمی ریکارڈ قائم کیے جبکہ ان کی اہلیہ صبا نے بھی ایک عالمی ریکارڈ بنا کر خاندان کی کامیابیوں میں اضافہ کیا، راشد نسیم کے والد نسیم الدین نے 73 سال کی عمر میں ایک عالمی ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا اور یہ ثابت کیا کہ عمر کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔راشد نسیم نے رواں سال اٹلی، رومانیہ اور سپین میں ہونے والے ورلڈ ریکارڈ شوز اور ٹیلنٹ شوز میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری