لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری کرد یا، عدالت نے سرکاری وکیل کو متعدد نکات پر ہدایات لیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے محمد شہباز کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ خصوصی افراد کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قانون پرعملدرآمد کرانے کیلئے تمام محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہیں، عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے متعدد نکات پر جواب طلب کر لیا ہے۔تحریری حکم میں رپورٹ مانگی گئی ہے کہ کیا محکمہ سوشل ویلفیئر نے خصوصی افراد کے سرٹیفکیٹس کیلئے ڈیجیٹل سسٹم بنایا؟ کیا خصوصی افراد کیلئے سافٹ ویئر یا ایسی موبائل ایپ بنائی جس سے ہنگامی مدد میسر آ سکے؟ کیا محکمہ سوشل ویلفیئر نے صوبے کی سطح پر خصوصی افراد کا ڈیٹا مرتب کیا ہے یا نہیں؟۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ رپورٹ مانگی گئی ہے کہ خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کیا ایکشن لئے گئے؟ کیا خصوصی افراد کے طبی علاج اور اپائنٹمنٹ سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے؟ کیا خصوصی افراد کو حکومت پنجاب کی کلینک آن ویل سہولت میسر ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے تمام نکات پر سرکاری وکیل کو ہدایات لینے کی حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خصوصی افراد کے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق