data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مشہور پہاڑی مقام اوٹی میں ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اب اس علاقے میں پلاسٹک کی عام بوتلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی اور سیاحوں کو اپنے ساتھ دوبارہ استعمال ہونے والی بوتلیں لانے کی ترغیب دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد اوٹی کے قدرتی حسن اور صاف ستھری ہوا کو برقرار رکھنا ہے، تاکہ سیاحتی مقام نہ صرف مقامی آبادی بلکہ آنے والے سیاحوں کے لیے بھی محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرے۔

اس سلسلے میں پانی فراہم کرنے کے لیے خصوصی واٹر اے ٹی ایم بھی نصب کیے گئے ہیں، جہاں سیاح محض 10 روپے میں اپنی بوتل بھر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس اقدام کی پذیرائی کی ایک جھلک بھی دیکھی جا رہی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں سیاح کو واٹر اے ٹی ایم سے اپنی بوتل بھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جسے صارفین نے بھرپور طریقے سے سراہا ہے۔

صارفین نے نہ صرف اوٹی کے انتظامی اقدام کی تعریف کی بلکہ کئی لوگوں نے اس طرح کے اقدامات کو ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر نافذ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ اقدام تمام سیاحتی مقامات پر لاگو ہونا چاہیے تاکہ قدرتی ماحول کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ ایک اور صارف نے بھی امید ظاہر کی کہ یہ اقدام ملک کے دیگر پہاڑی اور سیاحتی علاقوں کے لیے ایک مثال ثابت ہوگا۔

اوٹی میں پلاسٹک بوتلوں پر یہ پابندی اور دوبارہ استعمال کی ترغیب ماحول دوست سیاحت کے فروغ اور پہاڑی علاقوں میں پلاسٹک کے فضلے میں کمی کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو آنے والے سالوں میں دیگر ریاستوں کے لیے بھی مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں پلاسٹک کے لیے

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار