سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اورنج لائن بس سروس کو گرین لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جس سے شہریوں کے سفر میں نمایاں سہولت متوقع ہے۔
اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن ڈپو کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اب مسافروں کو الگ الگ بسوں کے لیے دوہرا کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ شہری ایک ہی کارڈ کے ذریعے اورنج لائن اور گرین لائن دونوں بس سروسز استعمال کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی سروس ہے جہاں ایک ہی کارڈ مختلف لائنز پر قابلِ استعمال ہوگا۔ ان کے مطابق اس نظام کے تحت روزانہ تقریباً ایک لاکھ مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے، جو نئے سال کے موقع پر شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ ان تمام منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر، آسان اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ریڈ لائن منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ابتدا میں وہاں کئی مسائل درپیش تھے، تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں اور اب اس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اورنج لائن

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن