Express News:
2026-07-24@04:04:59 GMT

گڈاپ سٹی میں ٹریفک حادثہ، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

گڈاپ سٹی میں ٹریفک حادثہ میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹریفک  حادثہ ہائی ایس وین اور ٹرالر کے درمیان ہوا۔ گڈاپ سٹی کے ہیڈر محرر غلام عمیر نے بتایا کہ گڈاپ سٹی تھانہ کی حدود میں کراچی سے حیدرآباد جانے والے روڈ نزد کاٹھوڑ پل ملک اقبال ہوٹل ایم نائن موٹروے پر ہائی ایکس وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوگیا۔

حادثہ میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 9 سالہ ناہید دختر محمد نوید اور 55 سالہ خلیل احمد ولد فرحان احمد کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں7 سالہ نوشین دختر محمد نوید، 20 سالہ حسن ولد غلام مصطفیٰ، 55 سالہ محمد داؤد ولد تاج ، 7 سالہ مریم دختر محمد احمد اور 26 سالہ  امبرین زوجہ عادل اعوان  شامل ہیں۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کراچی کے مطابق موٹروے ایم-9 پر کاٹھور کے قریب ٹریفک حادثہ میں  ہائی ایس وین نے پیچھے سے ٹریلر کو ٹکر ماری۔ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

حادثہ میں  زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔ موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گڈاپ سٹی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک