Jasarat News:
2026-07-24@03:08:46 GMT

شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث بگ بیش لیگ سے باہر

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلوی لیگ بگ بیش (بی بی ایل)  سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہفتے کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں صرف تین اوورز کر سکے اور 14ویں اوور کے بعد میدان سے باہر ہو گئے۔

برسبین ہیٹ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں  شاہین آفریدی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری کے پیشِ نظر انہیں فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے، جہاں وہ ری ہیب کے عمل سے گزریں گے تاکہ مکمل فٹنس حاصل کر سکیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں برسبین ہیٹ اور شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں انہیں بے حد محبت اور حوصلہ افزائی ملی، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

شاہین نے واضح کیا کہ انجری کے باعث انہیں اب ری ہیب کے مرحلے سے گزرنا ہوگا، تاہم وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ میدانوں میں واپسی کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ بگ بیش لیگ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے، مگر اپنی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین آفریدی کی وطن واپسی کا فیصلہ احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا تاکہ آئندہ بین الاقوامی مصروفیات کے لیے ان کی فٹنس کو یقینی بنایا جا سکے۔ کرکٹ شائقین توقع کر رہے ہیں کہ شاہین آفریدی جلد مکمل صحت کے ساتھ ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہین آفریدی انجری کے

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز