پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ہلڑ بازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، معاملے کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے  والے اداروں کی مدد  لینے کی بھی تجویز  دی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےساتھ آنے والوں کےصرف ناموں کی فہرست دی، اپوزیشن کی دی گئی ناکافی لسٹ کے باعث شناخت میں مشکلات ہوئیں، مطیع اللّٰہ برقی نام کے شخص نے جھوٹ بول کر اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ صوبائی وزیرکے پی مینا خان نے تصدیق کی کہ مطیع اللّٰہ برقی ایم پی اے اشفاق نہیں، مطیع اللّٰہ برقی کوباہر جانےکا کہنے پر انہوں نے سکیورٹی سے ہاتھا پائی اورگالم گلوچ کی، اپوزیشن نےکہا تھا کہ شناخت کے لیے 2 پی ٹی آئی ارکان مین گیٹ پر رہیں گے، جو نہ ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی لسٹ میں شناختی کارڈ نمبر، تصاویر،گاڑیوں کے نمبر میں سےکچھ نہیں تھا، مکمل ڈیٹا نا ہونے کے باعث شناخت میں مشکلات آئیں، اسمبلی سکیورٹی نے تحمل سے شناخت کا کہا جس پرگالم گلوچ اور دھکم پیل کی گئی، اپوزیشن کی جانب سے دی گئی لسٹ میں سزا یافتہ حیدر مجید کا نام بھی شامل تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق