کوئٹہ، شیعہ کانفرنس کے وفد کی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات، زائرین کے مسائل پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
ملاقات میں شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں نے گزشتہ چھ مہینے سے تفتان بارڈر کی بندش اور زائرین کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی اور کمشنر کوئٹہ سے مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے وفد نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ سے زائرین کو درپیش مسائل اور تفتان بارڈر کی بندش سے متعلق ملاقات کی۔ وفد میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء کربلائی خادم حسین، کاظم بلوچ اور محمد مہدی سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں نے گزشتہ چھ مہینے سے تفتان بارڈر کی بندش اور زائرین کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی۔ رہنماؤں نے اس موقع پر کمشنر کوئٹہ سے اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ رواں سال اربعین کے موقع پر وفاقی حکومت نے غیر متوقع طور پر زائرین کے لئے بائی روڈ سفر کو بند کر دیا۔ جس کے بعد تفتان بارڈر تاحال زائرین کے لئے بند ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ کانفرنس کے تفتان بارڈر کمشنر کوئٹہ
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔