تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی اور دیگر مقررین نے مرحوم رہنما کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گرانقدر خدمات اور غیرمتزلزل جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام اسلام آباد میں تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما، ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر نذیر احمد شال کی برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حریت کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں منعقدہ تقریب میں حریت قیادت، کارکنان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی اور دیگر مقررین نے مرحوم رہنما کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گرانقدر خدمات اور غیرمتزلزل جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال نہ صرف ایک مدبر سیاسی رہنما تھے بلکہ ایک اعلی پایہ کے ماہر تعلیم اور سکالر بھی تھے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کو فکری، علمی اور سفارتی سطح پر ایک نئی جہت عطا کی۔ انہوں نے خاص طور پر برطانیہ میں قلم، دانش اور دلیل کے ذریعے کشمیر کاز کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی ضمیر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مقررین نے کہا کہ مرحوم رہنما نے مشکل ترین حالات میں بھی حق، اصول اور کشمیری عوام کے جائز مطالبے حق خودارادیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی پوری سیاسی و فکری جدوجہد مظلوم کشمیری عوام کی آواز بننے، عالمی رائے عامہ کو بیدار کرنے اور اقوامِ عالم کو مسئلہ کشمیر کی اصل نوعیت سے آگاہ کرنے کے لیے وقف رہی، جو آج بھی حریت قیادت اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اپنے بزرگ رہنمائوں کی وراثت، شہداء کی قربانیوں اور اسیرانِ تحریک کی ثابت قدمی کی روشنی میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی اصولی، پرامن اور جمہوری جدوجہد پوری استقامت اور یکسوئی کے ساتھ جاری رکھے گی۔ پروفیسر نذیر احمد شال کی فکری بصیرت، نظریاتی استقامت اور جدوجہد کو ہر فورم پر آگے بڑھایا جائے گا۔

تقریب میں سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، پرویز احمد، سید یوسف نسیم، میڈم شمیم شال، میر طاہر مسعود، سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی، حسن البنا، شیخ یعقوب، حاجی محمد سلطان، دائود خان، جاوید جہانگیر، زاہد صفی، زاہد اشرف، امتیاز وانی، محمد شفیع ڈار، عدیل مشتاق، شیخ عبد الماجد، عبدالمجید لون، سید گلشن، زاہد مجتبیٰ، نذیر کرناہی، منظور ڈار، عبدالمجید میر، قاضی عمران، امتیاز احمد بٹ، رئیس میر، شوکت ابوزر، محمد اشرف ڈار اور مشتاق احمد بٹ نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم رہنما کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک آزادی کشمیر کے لیے

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع