پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن: سلمان رفیق کے ساتھ علما کی بیٹھک، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے جامعہ اشرفیہ پاکستان کے وفد نے محکمہ داخلہ میں صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، اسپیشل سیکریٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالرؤف، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
علما کرام کے وفد کی قیادت حافظ اسد عبید اور عبدالرؤف فاروقی نے کی۔ جامعہ اشرفیہ پاکستان کے وفد میں جمعیت علما پاکستان سے حافظ عبدالودود شاہد، سیکریٹری اطلاعات مولانا مجیب الرحمان انقلابی، نمائندہ جامعتہ الرشید کراچی حافظ نعمان حامد جالندھری، صدر سنی علما کونسل مولانا حافظ حسین احمد شامل تھے۔
اس کے علاوہ خانقاہ عابدیہ سے پیر علامہ محمد زبیر عابد، جامعہ رحیمیہ تعلیم القرآن سے علی عابد، صدر مفتی جامعہ اشرفیہ شاہد عبید، دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سے عزیز الرحمان، رانا عبدالجبار اور قاری سید رسول شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران مدارس کی رجسٹریشن کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل انتہائی آسان اور سہل بنایا گیا ہے، اور مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے معاشرے کی اصلاح میں علما کرام کے مؤثر کردار کو بھی اہم قرار دیا۔
سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ مختلف مکاتب فکر کے علما کرام کی مشاورت سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنایا گیا ہے اور امام صاحبان کو اعزازیہ کی مد میں رقوم جنوری 2026 سے فراہم کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امن و امان پنجاب جامعہ اشرفیہ سلمان رفیق محکمہ داخلہ مدارس رجسٹریشن وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جامعہ اشرفیہ سلمان رفیق محکمہ داخلہ وی نیوز مدارس کی رجسٹریشن جامعہ اشرفیہ سلمان رفیق
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔