خواتین میں منشیات کےاستعمال کا رجحان بڑھ چکا، چیئرمین قائمہ کمیٹی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں خواتین میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ارکان نے سوشل میڈیا پر ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ طے پایا کہ سائبر کرائم کے معاملات پر ویمن کاکس کا خصوصی اجلاس بلانے کے ساتھ میٹا انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
کمیٹی چیئرپرسن نوشین افتخار نے کہا کہ پاکستان میں آئس جیسی منشیات کے استعمال کے باعث طلاق، قتل اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رکن کمیٹی آسیہ ناز تنولی نے انکشاف کیا کہ سفید رنگ کی چاکلیٹ نما منشیات بچیوں میں استعمال ہو رہی ہے ۔ اس کے شواہد فراہم کرنے کو بھی تیار ہوں۔ جس پر کمیٹی نے منشیات کے معاملے پر علیحدہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔
سوشل میڈیا پر ہراسانی کے حوالے سے ناز بلوچ نے بتایا کہ خواتین کو خطرناک ایپلیکیشنز تک آسان رسائی حاصل ہے، جبکہ سائبر کرائم ونگ زیادہ تر کیسز سنبھالنے سے قاصر ہے۔ خواتین رپورٹ درج کروانے سے خوفزدہ ہوتی ہیں اور کئی کیسز چھ ماہ بعد بند کر دیئے جاتے ہیں۔
چیئرپرسن کمیٹی نے الزام عائد کیا کہ بعض اوقات ایف آئی اے اہلکار شکایات کی معلومات ملزمان تک پہنچا دیتے ہیں اور شواہد کے طور پر لیے گئے موبائل فون غائب کر دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود سائبر کرائم کی متاثرہ ہوں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا ہراسانی اور سائبر کرائم کے معاملات پر ویمن کاکس کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا جبکہ میٹا سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ کمیٹی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ترمیمی بل دوہزار پچیس کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جبکہ پاکستان کلائمیٹ ریفیوجیز رائٹس اینڈ پروٹیکشن بل دوہزار چوبیس مؤخر کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: منشیات کے
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند