وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات ، یمن تنازع پر سعودی عرب اور امارات میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز

رحیم یار خان (سب نیوز)پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحرک ہو گیاہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف نے رحیم یار خان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس دوران یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفد کے ساتھ یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مشرق وسطی کی صورتحال پر پاکستان کا موقف دہرایا اور یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ پاکستان نے سعودی عرب کے بعد یو اے ای کو بھی اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے رابطے پر بھی یو اے ای صدر کو اعتماد میں لیا گیا، پاکستان نے معاملہ طاقت کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دو برادر ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی، وزیراعظم کی قیادت میں وفد یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے بعد رحیم یار خان سے واپس روانہ ہو گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکمپٹیشن کمیشن نے رئیل اسٹیٹ، آٹو موبائل، تعلیم، کاسمیٹکس سیکٹر میں دھوکا دہی پر مبنی تشہیر پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے کمپٹیشن کمیشن نے رئیل اسٹیٹ، آٹو موبائل، تعلیم، کاسمیٹکس سیکٹر میں دھوکا دہی پر مبنی تشہیر پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول طویل انتظار کے بعد بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ کا اٹھارہواں اجلاس ،ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کیلئے مقامات مختص کرنے کی منظوری پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ،پی پی رکن وقار مہدی کی پلیٹ سے لال بیگ نکل آیا پچاسویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور کی جیت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں کشیدگی ختم کرانے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کرنے کی

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار