پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان، عالیہ حمزہ نے عندیہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی روشنی میں سخت اقدامات کے اعلان کے ساتھ بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کارکنان سے بھرپور تعاون کی توقع ظاہر کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں عالیہ حمزہ نے کہاکہ وہ 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئیں اور اب ہر کارکن کی کارکردگی کا جائزہ عوام کے سامنے پیش کریں گی۔
میں ایک ایک کی کارکردگی اپنے کارکنان کے سامنے رکھوں گی!!
میں نے 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کا عہدہ سنبھالا
آج تک کسی ریجن کسی ڈسٹرکٹ حتی کہ کسی یونین کونسل میں بھی کوئی نوٹیفکیشن میری مرضی سے نہیں ہوا!!
سب ریجنل صدرو میرے سے پہلے سے لگائے گئے ہیں اور ہر ضلعی تنظیم انہوں نے… https://t.
— Aliya Hamza Malik (@aliya_hamza) December 29, 2025
انہوں نے وضاحت کی کہ آج تک کسی ریجن، ضلع یا یونین کونسل میں نوٹیفکیشن ان کی مرضی کے مطابق جاری نہیں ہوا، کیونکہ تمام ریجنل صدور پہلے سے مقرر تھے اور ضلعی تنظیموں کی تقرریاں بھی سابقہ انتظامات کے مطابق ہوئی ہیں۔
عالیہ حمزہ نے مزید کہاکہ گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر وہ کچھ سخت فیصلے کرنے والی ہیں اور توقع ہے کہ تمام کارکنان ان کے اقدامات میں ساتھ دیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی کی تنظیم مکمل خاموش ہے، اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی جا رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اکھاڑ پچھاڑ امکان پاکستان تحریک انصاف پنجاب تنظیم پی ٹی آئی عالیہ حمزہ وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکھاڑ پچھاڑ امکان پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی عالیہ حمزہ وی نیوز عالیہ حمزہ نے کی کارکردگی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔