سینیٹر علامہ راجہ ناصرکی یونیورسٹی کو ٹی ٹی پی خوارج کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مبینہ طور پر ایک خارجی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یونیورسٹی کی طرف اشارہ کررہا ہے جبکہ اس پر کراس کا نشانہ ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ میں نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد خوارج کی دھمکی موصول ہونے پر مجلس وحدت المسلمین نے ردعمل جاری کیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم نے یورنیورسٹی کو ٹارگٹ بنا کر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعوؤں کے باوجود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد وفاقی دارالحکومت دندناتا پھر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔
اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔
موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔