پنجاب اسمبلی نے دی پنجند یونیورسٹی بل 2025 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سٹی42: پنجاب اسمبلی نے اہم قانون سازی کرتے ہوئے دی پنجند یونیورسٹی بل 2025 اور دی نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ دونوں بل حکومتی رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے۔
ایوان نے اس کے علاوہ علی بن عثمان انسٹی ٹیوٹ ملتان بل 2025 کی بھی منظوری دے دی، جو حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے پیش کیا۔ ان بلز کی منظوری کے بعد صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
دوسری جانب دی پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس پاورز ترمیمی بل بھی پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جسے مزید غور و خوض کے لیے دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔