سہیل آفریدی کا دورہ لاہور، بابر سلیم سواتی کا احمد خان کو خط، احتجاج ریکارڈ کرایا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سپیکر کے پی اسمبلی کے سپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق کے پی کے اسمبلی کے منتخب نمائندوں کو زمین پر گرایا، جسمانی طور پر روکا اور ہراساں کیا گیا، وزیراعلیٰ کے پی کو پیدل داخلے سے روک کر گاڑی میں واپس بھیج دیا گیا، وفد کی تذلیل سے بین الصوبائی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر سپیکر کے پی اسمبلی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ خط کے ذریعے خیبر پختونخوا اسمبلی کے وفد کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں بدسلوکی پر سپیکر نے احتجاج ریکارڈ کرایا، اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور کابینہ اراکین کو پنجاب اسمبلی کے داخلی راستوں پر بار بار روکا گیا، پنجاب اسمبلی میں وفد کے ساتھ دھکم پیل کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو زمین پر گرایا، جسمانی طور پر روکا اور ہراساں کیا گیا، وزیراعلیٰ کے پی کو پیدل داخلے سے روک کر گاڑی میں واپس بھیج دیا گیا، وفد کی تذلیل سے بین الصوبائی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔
خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ پارلیمانی آداب اور وفاقی روایات کے منافی تھا، سپیکر کے پی اسمبلی نے صحافیوں کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی واقعہ نے عوامی سطح پر دونوں صوبوں کے تعلقات کی منفی تصویر پیش کی، سپیکر پنجاب اسمبلی سے اِس ذمہ داری اور اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی اسمبلی کے
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔