Jasarat News:
2026-07-24@01:02:37 GMT

 معتبرین خواتین کے حقوق پر سنجیدہ غور کریں،میرسرفرازبگٹی

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

 معتبرین خواتین کے حقوق پر سنجیدہ غور کریں،میرسرفرازبگٹی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-06-7

 

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بحیثیت چیف آف بگٹی  اپنی ترجیحاتی ایجنڈے کی بلوچی میں کی گئی تقریر میں خواتین کے حقوق، بالخصوص تعلیم کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ایک جرأت مندانہ اور تاریخی مؤقف پیش کیا ہے جسے قبائلی سماج میں ایک فکری تبدیلی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ ایک ایسا معاملہ اپنے زرکانیوں اور قبائلی عمائدین کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں جو ان کے دل کے نہایت قریب ہے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو سب سے زیادہ حقوق عطا کیے ہیں مگر عملی طور پر انہوں نے اکثر قبائلی روایات اور خواتین کے حقوق کے درمیان تصادم دیکھا ہے جس کے نتیجے میں عورتوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام وڈیرے، نواب صاحبان اور معتبرین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر خصوصی طور پر خواتین کے حقوق پر سنجیدہ غور کریں انہوں نے تجویز دی کہ ایک ایسی جامع نشست منعقد کی جائے جس میں ان حقوق کا جائزہ لیا جائے جو یا تو سلب ہو چکے ہیں یا جو قبائلی نظام کی سختیوں کی نذر ہو گئے ہیں تاکہ اجتماعی مشاورت سے ایک نیا مثبت اور عادلانہ رواج متعارف کرایا جا سکے میر سرفراز بگٹی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ دہائیوں سے چلے آ رہے بعض روایتی رسم و رواج اب فرسودہ ہو چکے ہیں اور انہی کے باعث خواتین کے حقوق متاثر ہوتے رہے ہیں انہوں نے زور دیا کہ ان روایات کو ایک درست سمت دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ قبائلی معاشرہ ترقی، تعلیم اور انصاف کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ میر سرفراز بگٹی تاریخ کے پہلے پڑھے لکھے، باشعور اور جدید سوچ کے حامل چیف آف ٹرائب ہیں جنہوں نے اپنی قوم سے پہلی ہی تقریر میں خواتین کو معاشرتی مقام، تعلیم اور حقوق دینے پر کھل کر بات کی مبصرین کے مطابق یہ خطاب نہ صرف بگٹی قبیلے بلکہ مجموعی طور پر بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میر سرفراز بگٹی خواتین کے حقوق

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار