مذاکرات کا ماحول نہیں، ملاقات کی اجازت نہ دینا انسانی حقوق کیخلاف ہے، سلمان اکرم
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، تاہم کچھ اور سطحوں پر کام جاری ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان اور ان کی بہنوں کا حق ہے کہ ملاقات کرائی جائے، کسی کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا جائے، یہ رویہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، اور ہم یہاں آتے رہیں گے اور ریاست کے ضمیر کو جھنجوڑتے رہیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ملاقات نہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکن اور بہنیں ثابت قدم ہیں، اور وہ بھائی بن کر کھڑے ہیں، مذاکرات کا ماحول موجود نہیں، کیونکہ مذاکرات کے لیے بنیادی اصولوں کا احترام ضروری ہے، نہ کہ بس ہلکی پھلکی باتیں یا چائے اور بسکٹ کی پیشکش۔
انہوں نے کہا کہ ہوا میں مذاکرات کی بات کرنا بے معنی ہے اور یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ملک کے آئین پر حملہ ہوا ہے، جمہوریت ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ 8 فروری 2024 کے بعد قائم نظام دیرپا نہیں رہ سکتا، اور پی ٹی آئی آگے بڑھنے کے لیے صرف بنیادی اصولوں پر بات کرنے کو تیار ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ وہ صرف ظاہری دعوت یا آرام دہ ماحول کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے بلکہ موقف مضبوط اور ٹھوس بنیادوں پر قائم ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم پی ٹی آئی
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔