Jasarat News:
2026-07-24@03:08:34 GMT

ریاست مخالف پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائیگا ، یوسف شیخ

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

مٹیاری (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈا، جھوٹی، غیر مصدقہ اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے والی خبروں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ اس سلسلے میں صحافی برادری اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ وہ آج اپنے دفتر میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے افسران اور صحافیوں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں ضلع مٹیاری کے پریس کلبز کے صدور، جنرل سیکرٹریز، اراکین کے علاوہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ریاست کے خلاف منفی اور من گھڑت پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی خبریں پھیلانے والے، غیر مصدقہ نیوز چینلز اور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں رعایت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا نمائندگان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن، ہم آہنگی اور قانون کی بالادستی کے لیے انتظامیہ اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں اتائی صحافیوں اور ویب چینلز چلانے والوں کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا، جبکہ موجود صحافیوں نے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں اور ذمے دارانہ صحافت کی اہمیت پر زور دیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ درست، مصدقہ اور متوازن خبریں فراہم کرنے سے ہی معاشرے میں آگاہی اور استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔ صحافیوں نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں افسران کے ساتھ اجلاس کے دوران ضلع میں بجلی چوری کی روک تھام، غیر قانونی طور پر چلنے والے پیٹرول پمپوں، ورک ویزا کے بغیر مقیم غیر ملکیوں، غیر قانونی گوداموں، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سگریٹس، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں، مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنے والے تاجروں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر کے خلاف

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ