18ماہ میں 150 سے زائد بڑے یونٹس بند ہوچکے،خادم حسین
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: فاﺅنڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان ا سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہونے کی وجہ سے گزشتہ 18 ماہ کے دوران 150 سے زائد بڑے یونٹس بند ہوچکے ہیں ۔
باقی بچ جانے والے یونٹس میں سے زیادہ تر صرف 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کررہے ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔
انتہائی سخت مانیٹری ،مالیاتی پالیسیاں، خطے کے دیگر حریفوں کے مقابلے میں توانائی کے زائد نرخ اور صنعت و زراعت کے لیے ریلیف کا خاتمہ یونٹس کے بند ہونے کا بڑا سبب ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوںنے ملاقات کے لیے آنے والے صنعتکاروںکے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صنعتوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
خادم حسین نے کہا کہ حکومتی ذمہ داران کی جانب سے پالیسیوں کا اعلان تو کیا جاتا ہے لیکن ان پر عملدرآمد نظر نہیں آتا ،حکومت کی جانب سے کیے گئے دعوﺅں کے باوجود کاروباری شعبہ ترقی کے انجن کے طور پر کام کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ 2019 سے آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو سخت پیشگی شرائط میں نرمی کرنے یا انہیں مرحلہ وار ختم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں رکھی جس کی بنیادی وجہ ماضی میں اصلاحات پر مستقل مزاجی سے عملدرآمد کرنے میں ناکامی ہے۔
ان شرائط میں وہ ڈسکاﺅنٹ ریٹ بھی شامل ہے جو 10.
5 فیصد تک نیچے آنے کے باوجود علاقائی حریفوں کے مقابلے میں اب بھی تقریباً دوگنا ہے۔
انہوںنے کہا کہ صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کے حل اور ترقی کے لیے بیورو کریسی کی بجائے حقیقی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کیا جائے تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔