اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ نے کہا صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری بالخصوص علاقائی اخبارات کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست کے چوتھے ستون کی مضبوطی ہماری ترجیح ہے اور میڈیا کے حقوق و آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان ثناء اللہ کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹریٹ میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کی جانب سے منظور کردہ ترمیم شدہ گلگت بلتستان ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025ء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران بشمول سرپرست اعلی ندیم خان، صدر جی بی این ایس ارشد ولی سمیت دیگر ریجنل اخبارات کے مالکان اور نیشنل اخبارات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان اور نوید اقبال، انفارمیشن آفیسر شعبہ اشتہارات نے شرکاء کو نئی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025ء کے مختلف پہلوؤں اور ترامیم پر جامع پریزنٹیشن دی اور ترمیم شدہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی میں علاقائی اخبارات کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور علاقائی و نیشنل اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم سمیت محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میں اخبارات کی میڈیا لسٹ کے طریقہ بارے نکات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات جلال الدین سمیت انفارمیشن آفیسرز آصف رضا، شفقت اللہ، سید بشارت حسین اور دیگر عہیدیداران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی اسٹیک ہولڈرز اور نیشنل اخبارات کے نمائندگان نے مجموعی طور پر نئی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم بعض نکات پر جی بی این ایس کے ارکان نے بہتری کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان ثناء اللہ نے سٹیک ہولڈرز کی آرا اور تجاویز لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ترمیم شدہ ایڈوٹائزمنٹ پالیسی 2025ء کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ اطلاعات اور اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو پالیسی امور پر حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی موجودہ پالیسی میں ترامیم اور بہتری کے لیے جامع تجاویز تیار کرے گی تاکہ میڈیا انڈسٹری خصوصاً اخبارات سے وابستہ عامل صحافیوں کے لیے مزید اصلاحات متعارف کرائی جا سکیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ نے کہا صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری بالخصوص علاقائی اخبارات کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست کے چوتھے ستون کی مضبوطی ہماری ترجیح ہے اور میڈیا کے حقوق و آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکریٹری اطلاعات محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان اخبارات کو ثناء اللہ کے لیے

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات