data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-11
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون آزاد کشمیر عبد الوحید کمیٹی کے سربراہ مقرر جبکہ وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ قائم کردہ کمیٹی وزارت امور کشمیر کو معاونت فراہم کرے گی اور اپنی سفارشات مانیٹرنگ و امپلیمنٹیشن کمیٹی کو پیش کرے گی،حکومت کی طرف سے عبدالواحد ،طاہر انصار ایڈووکیٹ کمیٹی میں شامل جب کہ راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ، حشیش الرحمان،حسن محمود تیمور زرین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔علاوہ ازیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی راجہ امجد ایڈووکیٹ ،ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کریں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع