data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-25
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نام نہاد سیکولر بھارت میں ریاستی پالیسی کے تحت اقلیتوں کے ساتھ منظم ظلم وستم جاری ہے۔ہندوتوا نظریہ کے زیرتسلط بھارت میں اقلیتوں پر تشدد اورناروا سلوک روزانہ کا معمول بن گیا، نظریہ کا پرچار کرنے والے مودی نے بھارت میں مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کردی،بھارت میں اقلیتوں کے لیے مذہبی رسومات ادا کرنا تو دور ،معاشی سرگرمیاں کرنا بھی دشوار ہوگیا۔ہندوستان ٹائمزنے بھارت میں جاری مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک کیفے میں منعقدہ تقریب پرہندوانتہا پسند تنظیم بجرنگ دَل کے شرپسندوں نے حملہ کیا۔بھارتی جریدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندو انتہاپسندوں نے کیفے میں گْھس کر ہنگامہ آرائی کرکے مسلم نوجوان پربدترین تشدد کیا، بھارتی پولیس نے تحفظ فراہم کرنے کے برعکس 2 مسلم نوجوانوں پر ہی مقدمہ درج کرکے جرمانہ عاید کر دیا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظلوم مسلمانوں پر ہی مقدمہ درج کرنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ریاستی سرپرستی میں بھارت میں اقلیتوں کا منظم استحصال کیاجارہا ہے، دوسری جانب ہماچل پریش میں مسلمان کشمیریوں پر حملوں میں بدترین حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔مودی کے ہندوتوا نظریہ کے تحت کشمیری مسلمانوں کے لیے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ ہندوستان کی زمین بھی تنگ کر دی گئی۔فری پریس کشمیر کی رپورٹ میں کہا گیا کشمیریوں کوہماچل پردیش میں کاروبار چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا جہانگیر احمدانتہاپسند ہندوں کے حملہ میں شدید زخمی ہوا۔فری پریس کشمیر نے واضح کیا کہ جموں وکشمیرسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و تشدد کا یہ2025ء میں ہونے والا 16واں واقعہ ہے، جہانگیر احمد یہاں نیا نہیں بلکہ پچھلے 15سال سے علاقے میں شالیں بیچ رہا ہے۔علاوہ ازیں فری پریس کشمیر کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی نے بھی شال بیچنے والے مظلوم کشمیری نوجوان تاجر پر ہونے والے تشدد پر مذمت کی اور پرتشدد واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ بھی کا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارت میں اقلیتوں

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع