data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-29
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری زبیر گھانگھرا،سرپرست اعلیٰ مظہر الحق، سینئر وائس چیئرمین عامر شہاب، وائس چیئرمین ایسر کمار، جنرل سیکرٹری شاہد قائم خانی، فنانس سیکرٹری اسلم بوانی نے حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صدر جنید خانزادہ، نائب صدر جے پرکاش، سیکرٹری اشوک شرما، جوائنٹ سیکرٹری فہیم ببر، خزانچی اکرم شاہد کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ شفاف، باخبر اور ذمے دار صحافت ہی معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے اعتماد اور صنعتی ترقی کی بنیاد بنتی ہے۔اس موقع پر زبیر گھانگرا نے کہا کہ میڈیا صرف خبر رسانی نہیں بلکہ معاشی پالیسی، صنعتی ماحول اور کاروباری اعتماد سازی کا اہم ستون ہے۔ صنعتکاروں کو درپیش توانائی بحران، بڑھتی لاگت، ریگولیٹری پیچیدگیاں، ٹیکسیشن کے مسائل اور انفرااسٹرکچر کی کمزوری جیسے معاملات کو اجاگر کرنا معاشی اصلاحات کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سائٹ اور حیدرآباد پریس کلب کے درمیان باہمی مشاورت اور رابطہ کاری کے نتیجے میں کئی دیرینہ صنعتی مسائل حکومتی فورمز تک پہنچے، جن پر پیش رفت ممکن ہوئی، اور یہی شراکت مستقبل میں بھی صنعتی زون کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔انہوں نے اراکین مجلس عاملہ خالد کھوکھر، لالا رحمان سموں ، محمد حسین خان، محمد عثمان ظفر ، محمد اقبال ملاح، حمید الرحمن ،علی حسن، سہیل انصاری ، جاوید علی، جاوید نثار چنہ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے راجا انور کوبھی انکی واضع جیت پرمبارک باددی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی قیادت صنعتی سرگرمیوں کی مثبت تصویر، مسائل کی حقیقت پسندانہ نشاندہی اور عوامی مفاد کے تناظر میں رپورٹنگ کو فروغ دے گی تاکہ شہر کی معاشی سمت درست خطوط پر آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط صنعت، ذمے دار میڈیا اور فعال ادارے مل کر ہی روزگار، برآمدات اور معاشی خوشحالی کو ممکن بناتے ہیں، اور سائٹ ایسوسی ایشن اس اشتراک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔

اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی