سالِ نو پر مری میں دفعہ 144 نافذ، صرف فیملیز کو داخلےکی اجازت ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئے سال کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ دو روز تک مری مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
ڈی پی او مری کے مطابق یہ اقدام سیاح خاندانوں کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ بیچلر سیاح مری مال روڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر جا سکیں گے۔
دوسری جانب ملکہ کوہسار مری اس وقت گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور نئے سال کی تقریبات کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 2 جنوری تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
مری اور گلیات میں متوقع برف باری کے پیش نظر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ ہائی وے مکمل طور پر الرٹ رہے اور برف ہٹانے کے لیے مشینری ہمہ وقت تیار رکھی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔