پراپرٹی اونرشپ کے تحت کارروائیوں کیخلاف تمام درخواستیں فل بینچ کو بھجوا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونرشپ کے تحت کارروائیوں کے خلاف مزید 10سے زائد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
جسٹس عبہر گل خان نے تمام درخواستیں مزید کارروائی کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ متعدد اضلاع میں ڈی آر سی کمیٹیاں پراپرٹی پر قبضے دلوا رہی ہیں۔ میرا کیس دیگر کیسز سے مختلف ہے۔ ابھی تک ہمارے سوا کسی نے ایکٹ کو چیلنج نہیں کیا، یہ معاملہ الگ ہے۔
پراپرٹی اونرشپ ایکٹ اور اس کے تحت ہونے والے اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں: درخواست میں استدعا
جسٹس عبہر گل نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایکٹ معطل کر رکھا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ تمام معاملات فل بینچ ہی دیکھے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔