کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کر رکھا ہے جن میں عمل درآمد میں واحد رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیرِاہتمام 5جنوری کو یوم حق خودارادیت کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے شہر باغ میں ایک ریلی اور مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریلی کے انعقاد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، زاہد صفی، خادم حسین، شیخ محمد یعقوب، زاہد اشرف، عبدالمجید میر اور شیخ عبدالماجد شامل ہیں۔ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کر رکھا ہے جن میں عمل درآمد میں واحد رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 5 جنوری کو یوم حق خودارادیت کے موقع پر باغ میں ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کر کے دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ملکوں کو یہ یاد دلانے کی کوشش کی جائے گی کہ کشمیری سات داہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں جس کے لیے وہ بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادار کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حق خودارادیت میں کہا

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع